وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور۔11 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جمعہ کو وزیراعلیٰ آفس میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔دونوں ملکوں کو تعلقات …

لاہور۔11 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جمعہ کو وزیراعلیٰ آفس میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔دونوں ملکوں کو تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کےلئے پائیدار بنیادوں پر کام کرنا اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کو فروغ دینا ضروری ہیں۔ پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مزید فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات محبت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم نے مل کر ان تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔ سیاحت کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ ثقافت کے شعبہ میں بھی پاک ایران تعلقات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے 100 روزہ ایجنڈے کے پروگرام کی تعریف کی اور وزیراعلیٰ کو شاندار پروگرام پر عملدرآمد اور مستقبل کا روڈمیپ وضع کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کام کرنے والی حکومت ہے۔ پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ موجودہ دور میں دو طرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونو ں ملکوں کی حکومتوں اور قیادت کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔