اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے ملاقات کی جس میں راولپنڈی کے لئی ایکسپریس وے ،فلڈ چینل پراجیکٹ کی منصوبہ بندی و تعمیر ،ترقیاتی منصوبوں اورامن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بلا جواز کاروائیوں سے متعلق کاروباری …
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے ملاقات کی جس میں راولپنڈی کے لئی ایکسپریس وے ،فلڈ چینل پراجیکٹ کی منصوبہ بندی و تعمیر ،ترقیاتی منصوبوں اورامن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بلا جواز کاروائیوں سے متعلق کاروباری حلقوں کی شکایات سے وزیرِاعلی کوآگاہ کیا۔ وزیرِاعلی پنجاب نے راولپنڈی کے ایشوزکوجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور (آج) ہفتہ کو متعلقہ سیکرٹریز کو طلب کر لیا ہے ۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔ وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لئے وزیر ریلوے کی کوششوں کی تعریف کی ۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ شیخ رشید کو نالہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل پراجیکٹ کا فوکل پرسن مقرر کیا تھا۔اس سلسلے میں شیخ رشید نے نالہ لئی منصوبہ2002 میں شروع کیا گیا تھا جسے بعد میں آنے والی حکومتوں نے روک دیا تھا۔ اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 18 ارب روپے تھی،اس منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دوںوں اطراف سگنل فری سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے نالہ لئی کی وجہ سے راولپنڈی میں آنے والے سیلاب کی روک تھام ہو سکے گی۔








