وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کی سعودی وفد کی گودار آمد پر ان کے استقبال کے موقع پر گفتگو

97

گوادر۔12 جنوری(اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت ومعدنی وسائل وفاقی خالد عبد العزیز الفلیح کی زیر قیادت سعودی وفد نے ہفتہ کو گوادر کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے سعودی وفدکا استقبال کیا۔ اس موقع پر غلام سرور خان نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں۔ سعودی وزیر گوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آئے ہیں۔ عنقریب گوادر میں جلد آ ئل ریفائنری قائم جائے گی۔ اگلے ماہ سعودی ولی عہد کی آمد پر آ ئل ریفائنری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔ سعودی وفد میں البو ینین ابراہیم قاسم سی ای اوآرامکو ایسوسی ایٹ بھی شامل تھے۔