21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تشدد کے واقعات...

افغانستان میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تشدد کے واقعات میں 600 شہری ہلاک، 1300 سے زائد زخمی ، ہرات میں جھڑپ میں پانچ طالبان ہلاک ، فرح میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں چھ پولیس اہلکار اور پانچ طالبان ہلاک، افغان وزارت دفاع کی مشرقی صوبہ کنڑ میں فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی تصدیق

- Advertisement -

کابل ۔ 17 اپریل (اے پی پی) افغانستان میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تشدد کے واقعات میں 600 شہری ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرات میں جھڑپ میں پانچ طالبان ہلاک ہوگئے، فرح میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں چھ پولیس اہلکار اور پانچ طالبان ہلاک ہوگئے، افغان وزارت دفاع نے مشرقی صوبہ کنڑ میں فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مغربی صوبہ ہرات کے علاقہ درزاق میں طالبان نے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں پانچ طالبان ہلاک ہو گئے۔ ہرات کے ضلع شین ڈنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو اس وقت ہلاک کردیا جب وہ مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ حکام کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں