اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شفافیت کےلئے نیب سے متعلق قوانین میں ترمیم ضروری ہے، وفاقی وزیر قانون نسیم فروغ اس حوالے سے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کرچکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور غلط کاموں میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا، جن …
وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شفافیت کےلئے نیب سے متعلق قوانین میں ترمیم ضروری ہے، وفاقی وزیر قانون نسیم فروغ اس حوالے سے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کرچکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور غلط کاموں میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا، جن افراد پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ نیب کے بارے میں شور شرابہ کررہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف اب بھی احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے نیب قانون میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں چند افراد کو کرپشن میں ملوث ہونے کی بناءپر عدالتوں کا سامنے کرنا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے دور حکومت میں اسحاق ڈار جیسے لوگ وزارت خزانہ میں کرتا دھرتا تھے جس نے ملکی معشیت کا بیڑہ غرق کردیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان 157ارب روپے کا قرضہ چھوڑکر گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہ پروفیشنل لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوششوں سے درآمدات کم اور برآمدات بڑھی ہیں








