اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بحری امور سے متعلق معاملات کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی میری ٹائم …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بحری امور سے متعلق معاملات کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بحری امور سے متعلق معاملات کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی میری ٹائم صلاحیت اور اس سے متعلقہ امور پر غور ہوا۔ میری ٹائم شعبہ میں اصلاحات تجویز کرنے کیلئے وفاقی وزیر بحری امور کی سربراہی میں متعلقہ وزارتوں اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے سینئر نمائندگان پر مشتمل بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔








