اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) حکومت پاکستان کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر مس ماریہ فرنینڈا ایسپیو نوسا 18 سے 22 جنوری تک اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان کا یہ دورہ جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے کے بعد ایشیائ۔بحرالکاہل خطہ میں کسی ملک کا پہلا دورہ ہے، مس ماریا …
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپیو نوسا 18 سے 22 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریں گی، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) حکومت پاکستان کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر مس ماریہ فرنینڈا ایسپیو نوسا 18 سے 22 جنوری تک اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان کا یہ دورہ جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے کے بعد ایشیائ۔بحرالکاہل خطہ میں کسی ملک کا پہلا دورہ ہے، مس ماریا فرنینڈا ایسپیو نوسا دورہ کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گی۔ وزیر خارجہ بھی مہمان شخصیت کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ دورہ کی مصروفیات میں صدر جنرل اسمبلی ویمن پارلیمانی کاکس، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سے ملاقاتیں اور پاکستان کے قیام امن تربیتی مرکز کا دورہ بھی شامل ہے۔ مس ایسپیو نوسا تدریسی عملہ کے اراکین، تھنک ٹینکس اور طلباءسے بھی خطاب کریں گی۔ 2010ءسے اب تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا یہ دوسرا دورہ ہو گا۔








