اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قیادت کی سطح پر حالیہ ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو تیز کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے بدستور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستانی برادری وژن 2030ءمنصوبوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ گورنر تبوک نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام اور حکومت پاکستان کی حکومت اور عوام کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط برادرانہ تعلقات کی بنیادی وجہ عوامی سطح پر قریبی روابط اور پاکستانی برادری کی سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں خدمات اور کردار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔








