مودی کا سری نگر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا سری نگر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ، مودی کشمیریوں کا قاتل ہے،مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاﺅنی بنا دیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی وزیراعظم مودی کے …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا سری نگر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ، مودی کشمیریوں کا قاتل ہے،مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاﺅنی بنا دیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ کو مسترد کرتے ہیں،مودی کے دور میں کشمیریوں کے جنازوں پر فائرنگ جیسے واقعات نے انسانیت کو شرما دیا ہے۔پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال مودی حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے ، مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاﺅنی بنا دیا گیا ہے ۔حریت قیادت کی اپیل پر پورے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔