وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کیلئے عطیات دینے والوں سے اظہار تشکر

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کیلئے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سال 2018ءکیلئے ہسپتال کے مالیاتی اہداف کے حصول میں مدد کی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عطیات دینے والے افراد پاکستان میں کینسر کے غریب مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے مشن میں اپنی …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کیلئے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سال 2018ءکیلئے ہسپتال کے مالیاتی اہداف کے حصول میں مدد کی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عطیات دینے والے افراد پاکستان میں کینسر کے غریب مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے مشن میں اپنی معاونت جاری رکھیں گے جو بصورت دیگر علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کا سال 2019ءکا ہدف 13 ارب روپے (20 ملین ڈالر) ہے جس میں سے نصف عوام کے عطیات سے پورے کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزرتے ہوئے برسوں میں انسانیت کی بھلائی پر میرے یقین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال عطیات دینے والوں کی نیکی اور فراخدلی کی زندہ مثال ہے۔