کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 45 سال سے زائد عمر کے سینئر فنکاروں کو پہلے فیز میں ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے فلم پروڈیوسرز اور فلم میکرز کے ساتھ منگل کے روز یہاں گورنرہاوس میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کےلئے فلم …
سینئرز فنکاروں کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 45 سال سے زائد عمر کے سینئر فنکاروں کو پہلے فیز میں ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے فلم پروڈیوسرز اور فلم میکرز کے ساتھ منگل کے روز یہاں گورنرہاوس میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کےلئے فلم سازی اور سینما گھروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی فلموں کی فروخت اور نمائش کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی کےلئے موثر فلم پالیسی بنائی جا رہی ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا جبکہ فلم بورڈ کی تشکیل کے لئے بھی کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر کوئی فلم سٹی یا جدید اسٹوڈیو بنانا چاہتا ہے تو اس حوالے سے ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان کے 16 مقبول فلمی میلے بشمول شندور میلہ، بسنت، نوروز، پی ایس ایل اور پولو فیسٹول کو لوک ورثہ کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے 66 ممالک کے لئے پاکستانی ویزا قوانین کو آسان بنایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے آسکیں۔ قبل ازیں یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اسماعیل جیلانی نے وفاقی وزیر کو فلم پروڈیوسرز کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسماعیل جیلانی نے کہا کہ 7 بجے سے 11 بجے تک پرائم ٹائم کے دوران ٹی وی چینلز پر مقامی طور پر تیار کردہ میٹریل چلایا جائے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کیبل پر چلنے والے غیر قانونی مواد اور اشتہارات پر پابندی لگائی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے فلم میکرز سے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔








