پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

63
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا

پورٹ الزبتھ ۔ 19 جنوری (اے پی پی) امام الحق اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے، ہاشم آملہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 108 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ریسی وانڈر ڈوسن 93 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، امام الحق، محمد حفیظ اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، امام الحق 86 رنز بنا کر نمایاں رہے، حفیظ نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، شاداب خان 18 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ہاشم آملہ کی سنچری اور ڈوسن کی 93 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔