وزیراعظم عمران خان شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کے 2روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر پیر کو قطر کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر عبدالرازق داو¿د، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے توانائی …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر پیر کو قطر کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر عبدالرازق داو¿د، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم قطر کے امیر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وہ قطر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران قطر میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید خبریں