اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر بحرین پہنچ گئے ،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈربحرین کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں،مناما میں رائل بحرین نیول فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پررائل بحرین نیول فورسز کے سربراہ نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا، نیول چیف کو اس موقع پر روایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔ ترجمان پاک …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر بحرین پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورہ پر بحرین پہنچ گئے ،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈربحرین کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں،مناما میں رائل بحرین نیول فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پررائل بحرین نیول فورسز کے سربراہ نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا، نیول چیف کو اس موقع پر روایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کی نیول چیف کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارگردگی بشمول پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔نیول چیف نے فروری 2019 میں پاکستان کی جانب سے کراچی میں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی بحری مشق امن 19 کے متعلق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو بریف کیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔دیگر ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔








