وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار کی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے پیر کو سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی سے ملاقات کی اور وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تقریباً 30 ہزار کے لگ بھگ انٹرن شپ کرنے والوں کے بقایا معاوضوں سے متعلق امور کے حل پر تبادلہ خیال کیا، ان نوجوانوں نے 2018ءمیں اپنی انٹرن شپ مکمل کی اور گذشتہ …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے پیر کو سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی سے ملاقات کی اور وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تقریباً 30 ہزار کے لگ بھگ انٹرن شپ کرنے والوں کے بقایا معاوضوں سے متعلق امور کے حل پر تبادلہ خیال کیا، ان نوجوانوں نے 2018ءمیں اپنی انٹرن شپ مکمل کی اور گذشتہ 6 ماہ سے اپنے معاوضوں کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی نے انہیں بتایا کہ فنڈز کے اجراءسے متعلق سمری کابینہ سے منظوری سے قبل کابینہ ڈویژن کو منظوری کیلئے بھیجی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک مستحق انٹرن شپ کرنے والوں کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے یقین دلایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد فروری کے پہلے ہفتہ میں انٹرن شپ مکمل کرنے والوں کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں