اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی، قطر سے پاکستان کی ایل این جی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، مزید سہولیات اور بہتر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ قطر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی، قطر سے پاکستان کی ایل این جی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، مزید سہولیات اور بہتر شرائط کار پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ قطر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دو روزہ دورہ ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی، پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد برسرروزگار ہے، وزیراعظم مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد، نئی تعمیرات اور دیگر سرگرمیوں کےلئے افرادی قوت درکار ہے، پڑھے لکھے پاکستانیوں، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کے ہنرمند افراد قطربھجوانے پر بات ہوگی، پاکستانی افرادی قوت کو قطر میں روزگار ملنے سے ملک کے فارن کرنسی ریزورز میں بھی اضافہ ہو گا۔








