اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) سی پیک کے تحفظ اور سیکورٹی سے متعلق چین پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوا۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت امور خارجہ کے محکمہ بیرونی سلامتی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو شاﺅ بن اور وزارت داخلہ کی ایڈیشنل سیکرٹری فرح حامد خان نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے متعلقہ حکومتی اداروں کے …
سی پیک کے تحفظ اور سیکورٹی سے متعلق چین پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) سی پیک کے تحفظ اور سیکورٹی سے متعلق چین پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوا۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت امور خارجہ کے محکمہ بیرونی سلامتی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو شاﺅ بن اور وزارت داخلہ کی ایڈیشنل سیکرٹری فرح حامد خان نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے متعلقہ حکومتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک کی سیکورٹی سے متعلق تمام امور اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کے بعد کی صورتحال پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور سی پیک کی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ منصوبہ تیار کیا گیا۔ لیو شاﺅ بن نے کہا کہ چین اور پاکستان کی قیادت کی رہنمائی میں سی پیک کو دونوں ممالک انتہائی ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنماﺅں نے ہر آزمائش پر پوری اترنے والی دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور سی پیک کی طویل مدتی ترقی کے لئے سیکورٹی کی اہمیت کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی وفد نے سی پیک کے منصوبوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے موثر اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے سی پیک، چینی اہلکاروں اور منصوبوں کی سیکورٹی کے عزم کا اظہار کیا گیا اور چین کی طرف سے دی جانے والی سیکورٹی کی مد میں امداد اور تربیتی مواقع کو سراہا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ سی پیک کی سلامتی سے متعلق عملی تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ مشترکہ ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس رواں سال جولائی میں بیجنگ میں ہو گا۔








