سکیورٹی فورسزکی پشاور کے قریب آپریشن درالفساد کے تحت کارروائی، مشتبہ دہشتگرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار

راولپنڈی ۔ 22 جنوری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب آپریشن درالفساد کے تحت کارروائی کے دوران مشتبہ دہشتگرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب ترناب فارم جھگڑا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جس میں ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔مشتبہ دہشت گرد کے پاس خود کش …

راولپنڈی ۔ 22 جنوری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب آپریشن درالفساد کے تحت کارروائی کے دوران مشتبہ دہشتگرد کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے قریب ترناب فارم جھگڑا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جس میں ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔مشتبہ دہشت گرد کے پاس خود کش جیکٹ بھی تھی جو قبضے میں لے لی گئی ہے ۔

مزید خبریں