اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر نے سے پائلٹ شہید ہوگیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئرہیڈکوارٹر میں بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے۔