وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ایم ڈی فوجی فائونڈیشن لیفٹیننٹ جنرل سیّد طارق ندیم گیلانی کی ملاقات

93
APP14-01 ISLAMABAD: February 01 - Federal Minister for Education, Shafqat Mahmood in a meeting with Managing Director, Fauji Foundation Lt. Gen. Syed Tariq Nadeem Gilani. APP

اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے فوجی فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سیّد طارق ندیم گیلانی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں فوجی فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ہم ریٹائرڈ فوجی اور ان کے خاندانوں کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات مہیا کرتے ہیں، فوجی فائونڈیشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر تعلیم، صحت، آئی ٹی اور سکل ڈویلپمنٹ کے میدان میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے فوجی فائونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم اور فوجی فائونڈیشن تعلیم اور سکل ڈویلپمنٹ کے میدان میں تعاون اور اشتراک کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم اور پیشہ اوارانہ تربیت فراہم کرنا ہے، فوجی فائونڈیشن کی ہر ممکن مدد کریں گے۔