مقبوضہ کشمیر،شہید نوجوان آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

سرینگر۔ یکم فروری(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں شہید ہونے والے دو نوجوانوںکو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں برف باری کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے شاہد احمد اور عنایت احمد نامی دو نوجوانوں کو جمعہ …

سرینگر۔ یکم فروری(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں شہید ہونے والے دو نوجوانوںکو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں برف باری کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے شاہد احمد اور عنایت احمد نامی دو نوجوانوں کو جمعہ کے روز پلوامہ کے علاقے درابگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کردیاتھا۔نوجوانوں کو اپنے آبائی علاقوں درابگام اور آری ہل میں سپرد خاک کیا گیا۔بڑی تعداد میں لوگوںکی موجودگی کے باعث شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ گیارہ مرتبہ ادا کی گئی۔