اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری سے پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میںپی ٹی آئی کے پا رلیما نی لیڈر سابق وفاقی وزیرسردار یا ر محمد رند نے اتوار کو ان کی رہا ئش گا ہ پر ملا قات کی اس دوران بلو چستان کے عوام کودرپیش مسائل اور صوبے کی تعمیر وترقی سمیت ملک کی مجمو عی سیا سی و معا شی صورتحال اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔دونو ں رہنما ئو ں نے وزیر اعظم عمرا ن خان کی قیا دت میں صوبے کی تعمیر وترقی اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کا م کر نے کے عزم کا اظہا ر کیا ۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی سپیکر نے بلو چستان میں پا کستان تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط بنانے میں سردار یا ر محمد رند کی کا وشوں کو سرا ہا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور صوبے سے غر بت ،پسما ندگی،بے روزگاری اور نا خو اندگی کا خاتمہ کر کے اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لا نا چا ہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قا بو پا نے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت سے عوام کو بہت زیا دہ تو قعات وا بستہ ہیں جن پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت اور مل کر کا م کر نے کی ضرورت ہے۔ پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پا رلیما نی لیڈر سابق وفاقی وزیرسردار یا ر محمد رند نے وزیر اعظم عمران خان کی بلو چستان کی تعمیرو تر قی میں گہر ی دلچسپی کو سراہا ۔انہو ں نے ڈپٹی سپیکر کو بلو چستان میں وفا قی حکومت کی طرف سے جا ری ترقیا تی منصوبوں سے آگاہ کر تے ہو ئے اس اعتما د کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ دور حکومت میں بلو چستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا اور صوبے میں ترقی و خو شحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہو ں نے بلو چستان میں تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط جما عت بنا نے کے لیے اس کی تنظیم سازی کے لیے اٹھا ئے گئے اقدا ما ت سے بھی آگا ہ کیا۔قبل ازیں سر دار یا ر محمد رند نے ڈپٹی سپیکر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہا ر تعزیت کرتے ہو ئے مر حومہ کی روح کے ایصا ل ثواب اور ان کے درجا ت کی بلند ی کے لیے فا تحہ خوانی کی ۔