33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) ملک میں سیاحت کے فروغ، صوبوں اور وفاق کے درمیان مو¿ثر رابطوں، سیاحت کے حوالہ سے صوبائی ریگولٹری فریم ورک کے قیام، بین الاقوامی سطح پر ملکی سیاحت کو اجاگر کرنے جیسے اہم مقاصد کےلئے 25 رکنی نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل دینے کی منظوری دےدی گئی جبکہ پی ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پیر کو وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاونین خصوصی افتخار درانی، ذوالفقار بخاری، صوبائی وزراءاور ٹاسک فورس کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاحت کے فروغ، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے، صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبوں میں سیاحت کے حوالہ سے ریگولٹری فریم ورک تشکیل دینے، بین الاقوامی سطح پر ملکی سیاحت کو اجاگر کرنے جیسے اہم مقاصد کےلئے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ 25 ممبران پر مشتمل نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ وفاقی وزارتوں، صوبائی محکموں اور نجی شعبہ کے ٹورازم انڈسٹری سے وابستہ افراد پر مشتمل ہو گا۔ اجلاس میں پی ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ٹی ڈی سی کی 200 ارب کی جائیدادیں صوبوں کو منتقل کر دی جائیں گی۔ پی ٹی ڈی سی نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کےلئے سیکرٹریٹ کا کام انجام دے گا۔ اجلاس میں مذہبی ٹورازم، ایڈونچر ٹورازم، کلچرل، تاریخی اور آرکیالوجیکل ٹورازم، ایکو ٹورازم، ٹرانس ہمالیہ جیپ ریلی گروپ، انفراسٹرکچر اور سہولت کاری، ریگولیٹری اور پالیسی ریفارمز، سرمایہ کاری اور ٹورازم برینڈنگ کےلئے مخصوص ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم کو ٹورازم کے حوالہ سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 20 نئے سیاحتی مقامات بنانے کا عمل جاری ہے۔ وزیرِاعظم کو پشاور میں واقع بالاحصار قلعہ کو سیاحتی مقام بنانے پر پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بالاحصار قلعہ کو سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب میں 800 اور خیبرپختونخوا میں واقع 157 ریسٹ ہاو¿سز کے کمرشل استعمال کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جبکہ ایکو ٹورازم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں