- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132959
- Advertisement -