33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے...

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت و قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں یکساں نصاب متعارف کراکے انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے سکولوں کے تعلیمی نظام میں اصلاحات لائیں اور نصاب کو بھی تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم کا فروغ ار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے اور اس ضمن میں اہم اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت اداروں میں واضح تبدیلی لانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا موجودہ تعلیمی نظام جدید دنیا کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا جہاں تعلیم کے ساتھ مہارت بھی ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وژن کے مطابق صوبے یکساں نصاب پر عملدرآمد کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133125

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں