33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر عامر محمود کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

وفاقی وزیر عامر محمود کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت ہر مستحق خاندان کو معیار ی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت ہر مستحق خاندان سالانہ 720,000 روپے تک کی علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ٹرانسپلانٹ کے علاوہ تمام بیماریوں کا علاج کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ غریب عوام کے لیے اس طرح کے بڑے انقلابی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں 15 کروڑ افراد کو صحت کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت میں شروع کیا جا رہا ہے۔ عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ہر خاندان کو یہ کارڈ فراہم کیا جائے گا اور اسلام آباد میں 85,000خاندانوں کو یہ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسلام آباد میں تین نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے اور صحت کی موجودہ سہولیات کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے بجٹ بھی مختص کر لیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں