انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 3 اگست سے شروع ہوگا

برمنگھم ۔ 29 جولائی(اے پی پی ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 3 اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو …

برمنگھم ۔ 29 جولائی(اے پی پی ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 3 اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 11 اگست کو اوول میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 27 اگست کو لارڈز میں میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 30 اگست کو نوٹنگھم میں میں کھیلا جائیگا، چوتھا ون ڈے میچ یکم ستمبر کو ہیڈ نگلے میں میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply