ورسسٹر شائر ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر بہت مایوس ہیں، ناقص بیٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں بڑے مارجن …
انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ناقص بیٹنگ شکست کا سبب بنی، محمد حفیظ

مزید خبریں
ورسسٹر شائر ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر بہت مایوس ہیں، ناقص بیٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں بڑے مارجن 330 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر بے حد مایوسی ہوئی، بلے باز کنفیوز نظر آئے، بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کی شکست کا سبب بنی، اگلے میچز میں فتوحات کیلئے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہو گی۔








