ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ جمعہ کے روز پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 8 مرد اور 8 خواتین …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ جمعہ کے روز پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 8 مرد اور 8 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ مرد کھلاڑیوں کو محمد حنیف جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ واضح رہے ورلڈ جوینئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ رواں سال نومبر کے دوسرے ہفتے کینیڈا میں کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply