وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے برطانوی رکن پارلیمان (ہاﺅس آف کامنز) فیصل رشید کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے برطانوی رکن پارلیمان (ہاﺅس آف کامنز) فیصل رشید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی متنوع ثقافت، عظیم قومی ورثہ اور …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے برطانوی رکن پارلیمان (ہاﺅس آف کامنز) فیصل رشید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی متنوع ثقافت، عظیم قومی ورثہ اور قدرتی حسن کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے کشش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے، چاہتے ہیں برطانیہ پاکستان کے حوالے سے اپنی ٹریول ایڈوائزری کا ازسرنو جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کی بہتری اور ملک میں امن کا قیام پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی پاکستان واپسی نہایت خوش آئند ہے، برٹش ائیرویز کا دس سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال ہونا، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن فیصل رشید نے وزیر اطلاعات کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہاﺅس آف کامنز لندن میں منعقدہ کشمیر کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لندن میں ہونے والی تقاریب کا خیر مقدم کیا۔

Leave a Reply