اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاشی تعان کے فروغ کی بے پناہ استعداد موجود ہے، متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور سرمایہ کاری کرنی چاہیے، پارلیمان کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتی ہے اور پاکستانی پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الاصابی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاشی تعان کے فروغ کی بے پناہ استعداد موجود ہے، متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور سرمایہ کاری کرنی چاہیے، پارلیمان کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتی ہے اور پاکستانی پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم صالم الاصابی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعان کے فروغ کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔پارلیمان کسی بھی ملک کا چہرہ ہوتی ہے اور پاکستانی پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین تاریخی تعلقات مشترکہ قدروں سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین اہم عالمی امور پر موقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔گوادر خطے کی ترقی اور سرمایہ کاری کا بہترین مرکز ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔








