اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کے جنگی جنون کے خلاف متحد ہو کر جواب دے گی، پارلیمنٹ سے بھی بھارت کو مشترکہ اوردوٹوک جواب دیا جائے گا، قومی اسمبلی میں بھارت کے جنگی جنون پر بحث کرائی جائے گی، قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرار داد بھی منظور کی جائے گی۔ ان خیالات کا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کے جنگی جنون کے خلاف متحد ہو کر جواب دے گی، پارلیمنٹ سے بھی بھارت کو مشترکہ اوردوٹوک جواب دیا جائے گا، قومی اسمبلی میں بھارت کے جنگی جنون پر بحث کرائی جائے گی، قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرار داد بھی منظور کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں صدر کنوینر پی آر اے طاہر خلیل، صدر قربان بلوچ ، سیکرٹری جنرل بہزادسلیمی شریک تھے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پوری قوم بھارت کے جنگی جنون کے خلاف متحد ہو کر جواب دے گی۔ پارلیمینٹ سے بھی بھارت کو مشترکہ اوردوٹوک جواب دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں بھارت کے جنگی جنون پر آج بحث کرائی جائے گی۔ قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرار داد بھی منظور کی جائے گی۔ اسد قیصر نے کہاکہ بھارت کے جنگی جنون کے معاملہ پر چیئرمین سینیٹ ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق سمیت دیگر رہنماﺅں سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ سے بھی بات کی ہے ، مشترکہ اور متفقہ قرارداد تیار کی جارہی ہے۔ چاہتے ہیں بھارت کو مشترکہ اور واضح پیغام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی افراتفری کا ماحول ہے ، خواہش ہے کہ اسمبلیاں چلیں۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ قانون سازی ہو اور عوام کو ریلیف ملے۔ اسد قیصر نے کہاکہ قومی اسمبلی میں عوامی مفاد کے قوانین جلد منظوری کے لیے آرہے ہیں۔ سپیکر کی حیثیت سے ایوان کا کسٹوڈین ہوں ، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ میڈیا بحران کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پی آراے اپنی تحریری تجویز پیش کرے ، وزیراعظم سے اس پر بات کروں گا۔ میڈیا کے مسائل کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔








