چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے سینئر افسران کے علاوہ نیب کے علاقائی بیوروز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وزات مذہبی امور کی پالیسی کے تحت نیب کی طرف سے خدام الحجاج/معاونین2019 ءکا انتخاب کرنے کےلئے قرعہ …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے سینئر افسران کے علاوہ نیب کے علاقائی بیوروز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وزات مذہبی امور کی پالیسی کے تحت نیب کی طرف سے خدام الحجاج/معاونین2019 ءکا انتخاب کرنے کےلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ قرعہ اندازی میں گریڈ 17 کے 29 افسران میں سے گل انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی کا نام بطور پرنسپل خدام الحجاج/معاون اور امتیاز احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب سکھر متبادل امیدوار کے طورپر چنے گئے ۔ آفیشلز گریڈ 7 سے 16 تک کے 162 آفیشلز میں سے بطور پرنسپل خدام الحجاج/معاون جبکہ یاسر امتیاز عباسی یو ڈی سی نیب راولپنڈی اور متبادل امیدوار مدثر اقبال اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد قرعہ اندازی کے ذریعے چنے گئے۔ اس موقع پر چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے قرعہ اندازی کے ذریعے نیب کی طرف سے خدام الحجاج/معاون کےلئے چنے گئے دونوں امیدواران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے افسران اور ہلکاران کافی تعداد میں تھے مگر قرعہ اندازی کے ذریعے آپ کا انتخاب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اللہ تعالٰی اوراس کے پےارے رسول حضرت محمد نے آپ کو حجاج کرام کی خدمت اور ان کی منا سب دیکھ بھال کےلئے نہ صرف بلایا ہے بلکہ آپ اس مقدس سرزمین پر اللہ تعالٰی اور اللہ تعالٰی کے پےارے رسول حضرت محمد کے مہمان ہو ں گے۔ وہاں پر آپ پر لازم ہے کہ آپ نہ صرف نیب کے سفیر بلکہ پاکستان کے سفیر بن کر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاج کرام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ ر کھیں کیونکہ حجاج کرام کی خدمت کے بدلے آپ کو نہ صرف ان کی دعائیںملیں گی بلکہ آپ کی دنیا اور آخرت بھی سنور جائے گی۔

Leave a Reply