وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)وزارت میری ٹائم افیئرز کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے دن رات محنت کررہا ہوں ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تمام وزراءاپنے فرائض میں ایماندار ،محنتی اور چوکس ہیں، عمران خان قیادت نے یہ تبدیلی دی ہے ۔انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)وزارت میری ٹائم افیئرز کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے دن رات محنت کررہا ہوں ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تمام وزراءاپنے فرائض میں ایماندار ،محنتی اور چوکس ہیں، عمران خان قیادت نے یہ تبدیلی دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت میں دوسرے کئی اہم کاموں میںپورٹ قاسم پر نائیٹ نیوی گیشن سسٹم کا نفاذ ، کرپشن کیخلاف مہم شامل ہے ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین پورٹ قاسم اسد رفیع چندنا، چیئرمین پاکستان نینشل شپنگ کارپوریشن رضوان احمد اور ممبر ایڈوائزری کونسل وزارت میری ٹائم افیئرز محمود مولوی بھی موجود تھے۔ملاقات میں ریلوے فریٹ کوریڈور پر کام مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، ریلوے فریٹ کوریڈور کی فزیلبٹی رپورٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ تیار کرے گی اور بورڈ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔ بورڈ سے منظوری کے بعد اس کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ موجودہ حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ، پورٹس پر سامان کی آسانی کے ساتھ نقل و حمل امپورٹ ،ایکسپورٹ کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔

Leave a Reply