صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ

110
APP84-22 KARACHI: February 22 – President Dr. Arif Alvi chairing a meeting at PIA Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے صدر مملکت کو جامع بریفنگ دی ۔صدر مملکت نے کے الیکٹرک،کراچی واٹر اور سیورج بورڈ کے حوالے سے پی آئی اے کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ صدر مملکت نے پی آئی اے کالونی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قومی ائیر لائن ہم سب کو عزیز ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں پی آئی اے کے عظمت کے دن لوٹانے کا عزم کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ میں بدعنوانی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور پی آئی اے کے تمام سیکٹرز میں میرٹ کا معیار برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت نے موجودہ پی آئی اے انتظامیہ کی گزشتہ چند ماہ کے دوران موثر کارکردگی کو سراہا۔ صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومی ائیر لائن کی کارکردگی آئندہ دنوں میں مزید بہتر ہوگی۔