اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف سندھ کے ارکان قومی اسمبلی اور عمائدین نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو 8 مارچ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے چھاچھرو میں متوقع جلسہ کے انتظامات کے حوالہ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف سندھ کے ارکان قومی اسمبلی اور عمائدین کی ملاقات ‘ پارٹی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف سندھ کے ارکان قومی اسمبلی اور عمائدین نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو 8 مارچ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے چھاچھرو میں متوقع جلسہ کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مٹھی، تھر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی اور طبی سہولیات کا فقدان قابل تشویش ہے، وزیراعظم عمران خان کا چھاچھرو کا جلسہ اس تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔







