کنگسٹن ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز میں 196 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، جرمائن بلیکووڈ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آر ایشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنا لئے، لوکیش راہول 75 رنز کے …
جمیکا ٹیسٹ، ویسٹ انڈین ٹیم پہلے روز 196 رنز پر آﺅٹ
کنگسٹن ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز میں 196 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، جرمائن بلیکووڈ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آر ایشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنا لئے، لوکیش راہول 75 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، میزبان سائیڈ کی جانب سے مگیول کمنز نے ڈیبیو کیا۔








