کراچی ۔ 23 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دنیا سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری چاہتا ہے، سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے اچھے اور روشن مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قیادت کی پہلی خوبی ایمانداری ہوتی ہے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دنیا سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری چاہتا ہے، سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے اچھے اور روشن مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قیادت کی پہلی خوبی ایمانداری ہوتی ہے اور وزیراعظم عمران خان ملک میں تبدیلی کا عزم رکھتے ہیں جواچھے معاشی حالات اور وسائل سے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں فلاحی کام کرنیوالے ہمیشہ میرے ہیرو رہے ہیں، پاکستان میں مخیر حضرات کی بڑی تعداد موجود ہے، اسلام کی بنیاد کار خیر ہے جس کا بہت بڑا اجر ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے کار خیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلانی ٹرسٹ بہت اچھا کام کر رہا ہے، معاشرے میں فلاحی کام کرنیوالے ہمیشہ میرے ہیرو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ و خیرات سے متعلق قرآن پاک میں واضح تلقین کی گئی ہے۔ صدقہ و خیرات کرنیوالے انسانیت کی تکلیف کو کم کرتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ صدر مملکت نے بھارتی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تبدیلی اچھے معاشی حالات اور وسائل سے ہو گی، قیادت کی پہلی خوبی ایمانداری ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان ملک میں تبدیلی کا عزم رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری چاہتے ہیں، سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے اچھے اور روشن مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔








