وزیر اعظم عمران خان کی ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ہفتہ کو بنی گالہ میں ملاقات کی۔ملک ظفر راں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعظم نے ملک ظفر راں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر ملک ظفر راں نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیے جانے کی پالیسی نے پس مانندگی ، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔ جنوبی پنجاب کی عوام پاکستان تحریک انصاف کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھتے ہے جس نے ملکی سیاست پر دو جماعتی پارٹیوں کے تسلط کو ختم کرکے نئی سوچ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply