وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت پلواما واقعے کے بارے میں پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو بین الاقوامی برادری کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، بھارت عالمی برادی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ‘امریکہ، چین اور سعودی عرب نے پلواما واقعے پر بھارت کے پاکستان …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت پلواما واقعے کے بارے میں پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو بین الاقوامی برادری کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، بھارت عالمی برادی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ‘امریکہ، چین اور سعودی عرب نے پلواما واقعے پر بھارت کے پاکستان مخالف موقف کو مسترد کر دیا ہے‘پاکستان بھارت سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ انتشار نہیں چاہتا‘کسی بھی ملک کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کچھ اقدامات کیے ہیں جو مستقبل میں مذید نظر آئیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پہلے ہی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے وزیر قانون نے اپوزیشن کے ساتھ متعدد میٹنگز کی ہیں اور امید ہے کہ اس حوالے سے ایک ڈرافٹ جلد ہی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت بلاتفریق تمام کرپٹ عناصر کا احتساب چاہتی ہے لیکن اپوزیشن اس سلسلے میں اور پالیسی چاہتی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور قوم بھی کرپٹ عناصر کا احتساب چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ملکی سرحدوں کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اپنی اندرونی سیاست اور اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پارلیمان سے ایک یکجہتی کا پیغام دینا چاہیئے تاکہ دشمن پر واضح ہو کہ ملکی وقار اور اس کی حفاظت کے لیے ہم سب ایک ہیں کیونکہ یہ وطن ہو گا تو ہم بھی ہونگے اور سیاست بھی چلتی رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے جس کی کارروائیوں سے حکومت کا کوئی سروکار نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply