اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انساف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی پاکستان اور بھارت کے مابین تمام مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے عمل کو …
مذاکرات ہی پاکستان اور بھارت کے مابین تمام مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں‘ ڈاکٹر رمیش کمار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انساف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی پاکستان اور بھارت کے مابین تمام مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے عمل کو بحال کیا جانا چاہیئے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیئے اور ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے اپنے تمام وسائل کو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ بھارت کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی اور علاقائی امن سے متعلق بات چیت کی۔








