مونٹریال ۔یکم اگست (اے پی پی) رومانیہ کی سمونا ہالپ نے راجرز کپ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق مونٹریال میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سمونا ہالپ کا مقابلہ میڈیسن کیز کے ساتھ تھا جس میں رومانین کھلاڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی میڈیسن کیز کو …
سمونا ہالپ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
مونٹریال ۔یکم اگست (اے پی پی) رومانیہ کی سمونا ہالپ نے راجرز کپ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق مونٹریال میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سمونا ہالپ کا مقابلہ میڈیسن کیز کے ساتھ تھا جس میں رومانین کھلاڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی میڈیسن کیز کو 7-6(7-2) اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سمونا ہالپ نے سیکنڈ سیڈڈ جرمنی کی اینجلیق کربر کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز نے سلواکیہ کی کرسٹینا کو بآسانی 6-2 اور 6-1 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔









