اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر انڈر16- بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ چیمپئن شپ 11 اگست سے تھالی لینڈ میں شروع ہوگی۔ قومی جونیئر ٹیم کے کوچ محمد صہیب نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین جونیئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ …
قومی ٹیم ایشین جونیئر انڈر16- بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی، کوچ محمد صہیب
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر انڈر16- بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ چیمپئن شپ 11 اگست سے تھالی لینڈ میں شروع ہوگی۔ قومی جونیئر ٹیم کے کوچ محمد صہیب نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین جونیئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستا ن سپورٹس کمپلیکس میںجاری ہے جس میں 8 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں مدثر علی، محمد معاذ، عبدالرحمن، اظہر علی، مجاہد علی، محمد رضوان، محمد رفیع اور احمد حسن شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو ریت پر تربیتی دی جا رہی ہے اور تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر انڈر16- بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ چیمپئن شپ 11 اگست سے تھالی لینڈ میں شروع ہوگی جس میں 5 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان، قطر، میزبان تھالی لینڈ، ایران اور تائیوان شامل ہیں اور چیمپئن شپ 17 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 اگست کو اختتام پذیر ہوگا اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 8 اگست کو لاہور سے تھالی لینڈ روانہ ہوگی









