لاہور۔ یکم اگست(اے پی پی ) قومی کرکٹرز کی پرفارمنس اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پیر کے روز شروع ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔ کیمپ کے لئے اعلان کردہ 31کھلاڑیوں میں شعیب ملک، بابر اعظم ، عماد وسیم، صہیب مقصود، محمد عرفان، عمر گل ،جنید خان، امام …
پی سی بی کے زیر اہتمام قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ شروع
لاہور۔ یکم اگست(اے پی پی ) قومی کرکٹرز کی پرفارمنس اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پیر کے روز شروع ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی۔ کیمپ کے لئے اعلان کردہ 31کھلاڑیوں میں شعیب ملک، بابر اعظم ، عماد وسیم، صہیب مقصود، محمد عرفان، عمر گل ،جنید خان، امام الحق، انور علی، احسان عادل، شرجیل خان، فخر زمان ، سعود شکیل، محمد نواز، حسن علی، محمد اصغر، بلاول بھٹی، عماد بٹ، عامر یامین، عزیزاللہ ، محمد عباس، شاداب خان، میر حمزہ، حیات اللہ، ذیشان ملک ، محمد حسن ، سیف اللہ بنگش، بسم اللہ خان، حسن رضا، رومان رئیس اور ضیاءالحق شامل ہیں۔کیمپ میں شعیب ملک اور عماد وسیم کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔









