پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انو ر خان کا پاک فضائیہ کی فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انو ر خان نے پیر کو پاک فضائیہ کے فارورڈ …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انو ر خان نے پیر کو پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان بیسز پرہوا بازوں ، ائیر ڈیفنس ،انجینئرنگ اور سکیورٹی پر مامور عملے سے ملاقات بھی کی۔ عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے،ہم خدائےِ ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی کہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پر بھرپور انداز میں پورااترسکے۔

Leave a Reply