اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پارلیمان عاشقان رسول کی محفل ہے اور ہمیں غلامی رسول پر فخر ہے، اسلام دعوت کا دین ہے اور کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا درست نہیں، فیصل ووڈا اپنے بیان کی وضاحت کریں گے جبکہ ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو وضاحت کے لئے ایوان …
کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا درست نہیں، فیصل ووڈا اپنے بیان کی وضاحت کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پارلیمان عاشقان رسول کی محفل ہے اور ہمیں غلامی رسول پر فخر ہے، اسلام دعوت کا دین ہے اور کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا درست نہیں، فیصل ووڈا اپنے بیان کی وضاحت کریں گے جبکہ ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو وضاحت کے لئے ایوان میں طلب کر لیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا عبدالشکور، مولانا عصمت اللہ، شیخ روحیل اصغر، خواجہ آصف اور راجہ پرویز اشرف کی جانب سے وفاقی وزیر فیصل ووڈا کے بیان سے متعلق نکتہ ہائے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایوان میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہو سکتا جو ان جذبات سے اختلاف رکھتا ہوں، یہ ایوان عاشقان رسول کی محفل ہے، غلامی رسول پر ہمیں فخر ہے، حضرت محمد مصطفی نہ ہوتے تو کائنات کی ضرورت نہ ہوتی، یہ سب ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کو وضاحت کا موقع ملنا چاہیے، اسلام تو دعوت کا دین ہے، اسلام سے کسی کو خارج کرنا درست نہیں، فیصل ووڈا اپنی وضاحت کر دیں گے، امید ہے پھر کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔








