اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، جب تک مسئلہ کشمیر زندہ ہے جنگ کا یہ خطرہ رہے گا، کشمیری جس پرامن طریقے سے اپنی تحریک آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے ایک تاریخ لکھ رہے ہیں اس کی مثال …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”خبر گرم ہے“ میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، جب تک مسئلہ کشمیر زندہ ہے جنگ کا یہ خطرہ رہے گا، کشمیری جس پرامن طریقے سے اپنی تحریک آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے ایک تاریخ لکھ رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”خبر گرم ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود ایک دہشت گرد ہے جو دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور اپنے انتخابات کے لیے دو ملکوں کے عوام کی زندگیاں داﺅ پر لگا رہا ہے، بھارتی انتخابات میں جیت کس کی ہو گی اس کا فیصلہ بھی بھارتی مسلمان ہی کریں گے کیونکہ وہاں 20 سے 22 کروڑ مسلمان بھی بستے ہیں جو مودی سرکار کی پیدا کردہ کشیدہ صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور موجودہ حالات و واقعات کے تناظر میں پاکستانی سول و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح و بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، میں نے اپنی زندگی میں ایک سویلین وزیراعظم اور آرمی چیف کو اتنا قریب پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امن کی بات کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنا چاہتے تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان اور آصف زرداری کی سیاست کو ختم ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔








