سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس

88

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی زیر صدارت خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی مدت کے اختتام کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ،خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ قانون کے پی کے کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔الیکشن کمیشن کے افسران اکی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت 28اگست 2019کو ختم ہورہی ہے ،آئین کے آرٹیکل 140(A) اور الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 219(4) کے تحت صوبوں میںبلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120دن کے اندر بلدیاتی الیکشن کا انقعاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کے پی کے حکومت کے نمائندوں کو آج کے اجلاس میں مدعوکرنے کا مقصد یہ ہے کہ صوبائی حکومت کو بروقت آگاہ کیا جائے تا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام عمل کو تیز کیا جائے تا کہ صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بروقت ممکن ہوسکے ۔صوبائی حکومت کو بتایا گیا کہ چونکہ بلدیاتی الیکشن منعقد کروانے سے قبل حلقہ بندیوں کا انعقاد ،انتخابی فہرستوں کی تیاری اور تربیت کے لئے مناسب وقت درکار ہے لہذا ضروری ہے کہ کے پی کے حکومت 30اپریل 2019سے قبل تمام قسم کے قانونی سقم دور کر لے تا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مقررہ وقت میں بلدیاتی الیکشن کرواسکے ۔کے پی کے حکومت کے نمائندوں نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کے قانون میں کچھ ترامیم تجاویز کی ہیںجن پر کام جاری ہے ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکات کے بارے میں صوبائی حکومت کو مطلع کر دیا جائے گا۔