این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے بلوچستان کی صوبائی حکومت کو 10 ہزار خوراک کے تھیلے ارسال کردیئے

92
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی سیلاب کے ممکنہ علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے بلوچستان کی صوبائی حکومت کو 10 ہزار خوراک کے تھیلے بھیجے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیوکرنے اور خوراک پہنچانے کاکام کررہے ہیں جبکہ مقامی حکام متاثرین کے لئے کیمپوں کے قیام اور غذائی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اوتھل کے ڈپٹی کمشنر کو 2 ہزار تھیلے خوراک پہنچائی جارہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے کے حکام نے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں اور پی ٹی اے کی معاونت سے لوگوں کو موسم کی معلومات کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔