وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔9 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کلچر‘ فلم‘کھیل سمیت معاشرہ کے ہر طبقہ کو جنگ میں جھونک دیا‘ دسمبر سے دنیا کو آگاہ کررہے تھے کہ بھارت انتخابات سے قبل کوئی بڑا قدم اٹھائے گا جو وہ الیکشن میں استعمال کریگا‘ پلوامہ کے بعد ایک جھوٹی ویڈیو کو بنیاد بنا کر پاکستان پر …

لاہور۔9 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کلچر‘ فلم‘کھیل سمیت معاشرہ کے ہر طبقہ کو جنگ میں جھونک دیا‘ دسمبر سے دنیا کو آگاہ کررہے تھے کہ بھارت انتخابات سے قبل کوئی بڑا قدم اٹھائے گا جو وہ الیکشن میں استعمال کریگا‘ پلوامہ کے بعد ایک جھوٹی ویڈیو کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزامات لگائے گئے لیکن وہ سارے الزامات اور کارروائیاں اس کے اپنے منہ پر لگیں‘ پاکستان کے امن کے بیانیہ کو مغربی ممالک سمیت مسلم ممالک اور دیگر نے بھرپور سراہا جو حکومت‘ سیاسی جماعتوں‘ پارلیمان اور قوم کی فتح ہے‘ اب پاکستانی سفےر نئی دہلی پہنچ چکے ہےں جبکہ بھارت کے سفےر پاکستان آگئے ہےں،اےئرپورٹس کھل گئے اور معاملہ کی شدت مےں کمی آ چکی ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کا آرمی کیپ پہننے کا معاملہ بھی آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ اگر بھارتی ٹیم ایسا کرسکتی ہے تو پاکستانی ٹیم بھی کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو اجاگر کرسکتی ہے‘ آئی سی سی کو چاہیے کہ اگر غزہ کے حق مےں رےسٹ بےنڈ پہننے پر انگلےنڈ کی ٹےم کے کھلاڑی معےن علی پر پابندی لگا سکتا ہے تو وہ فوری طور پر بھارت کی ٹیم پر بھی اگلے میچز پر پابندی لگائے اور اگر وہ ایسا نہیں کریگا تو اس کی قانون کی عملداری برابر نہیں ہو گی‘ وہ ہفتہ کے روز سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے‘ اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ‘ وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد اکرم چوہدری بھی موجود تھے‘ وفاقی وزیر نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات ملنی چاہئیں جس کی روشنی میں پنجاب حکومت نے انہیں ہر ممکن سہولیات کی پیشکش کی لیکن مسلم لیگ (ن) کے اندر ایک طبقہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہا ہے حالانکہ کسی کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے‘ نواز شریف کے مخالفین کے علاوہ ان کے ساتھی چاہتے ہیں کہ وہ ان کی بیماری کو کیش کروا لیں‘ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی پہلے ہی دونوں اپوزیشن میں اکٹھے ہیں ان کی اس ملاقات میں بھی کوئی حرج نہیں ‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اچھی اننگز کھیلی اب سید صمصام شاہ بخاری حکومت کا نقطہ نظر عوام تک پہنچائیں گے‘ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے سوال پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف ہونیوالی کارروائیوں کے حوالے سے ہندوستان کے فارن آفس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ بھارت ان سے مطمئن نہیں حالانکہ بھارت کا ان کارروائیوں سے کوئی لینا دینا نہیںاور نہ ہی پاکستان بھارت کو مطمئن کرنے کےلئے ےہ کر رہا ہے‘ حکومت نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں پر پوری طرح سے عملدرآمد کرنے کیلئے یہ کارروائیاں کر رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اب تک ملک کی معاشی صورتحال میں واضح فرق آیا اب مڈل کلاس کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘ آنے والے دنوں میں معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ غریب ترین طبقہ کی مشکلات کم سے کم کی جائیں‘ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر خواتین‘ بوڑھوں اور سہولیات سے محروم طبقات کو سہولتیں فراہم کر رہا ہے‘ مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ صدقہ و خیرات میں اس ادارہ کے ساتھ رابطہ رکھیںاور ایسی آرگنائزیشن کو نہ دیں جن کے بارے میں یہ علم نہ ہو کہ وہ پیسہ کہاں استعمال ہوتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صدقہ و خیرات کے نام پر ایک دہشت گرد نیٹ ورک چل رہا تھا ایسے لوگوں سے بچا جائے اور عوام حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں مزید بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرسکے۔قبل ازےں وفاقی وزےر نے سوشل وےلفےئر کمپلےکس مےں قائم عافےت اولڈ اےج ہوم کا دورہ کےا اور وہاں ڈی جی سوشل وےلفےئر افشاں کرن نے وفاقی وزےر کو اولڈ اےج ہوم مےں دستےاب سہولےات کے حوالے سے وفاقی وزےر کو آگاہ کےا،وفاقی وزےر کو بتاےا گےا کہ اس وقت اولڈ اےج ہوم مےںکل 44افراد مقےم ہےں جن مےں اےک مےاں بےوی سمےت 32مرد اور 12خواتےن شامل ہےں،وفاقی وزےر نے اولڈ اےج ہوم کے کمروں کا دورہ کےا اور وہاں مقےم افراد سے سہولےات کے بارے مےں بھی درےافت کےا۔

Leave a Reply